اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنا ن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا گھیراؤ کر لیا اور عمارت میں داخل ہو کر پارٹی پرچم لہرا دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنا ن نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی دیواروں پر چڑھ کر پارٹی پرچم لہرا دیئے ،مظاہرین نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنے کھڑے رہے اور انہیں کچھ بھی نہیں کہا گیا۔ جبکہ مظاہرین نے اس موقع پر عمران خان کے زمان ٹاؤن والے گھر اور بنی گالہ کا گھیراؤ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
رائے ونڈ مارچ سے خائف ن لیگی کارکنان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی حرکتوں سے باز رہیں ورنہ عمران خان کے گھر اور کے پی کے اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے اور اگلا جلسہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کی چھت پر کیا جائے گا۔
بحرین پولیس نے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا ،بارودی مواد،بیٹریاں اوربم بنانے کا سامان برآمد
مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )بحرین پولیس نے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا ،بارودی مواد،بیٹریاں اوربم بنانے کا سامان برآمد ،ڈی...
Read more
Discussion about this post