سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے علاقہ مانجہ میں دس روز قبل جڑواں بچوں کی ماں بننے والی خاتون کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے پھانسی دیکر قتل کردیا ، مقتولہ کے بھائی سمیع اللہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ہمشیرہ سلمیٰ شادی دوسال قبل محمد آیاز سے ہوئی تھی ، جو سعودی عرب میں محنت مزدور ی کے لئے مقیم ہے اور دس دن قبل ان کی ہمشیرہ نے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا ، سمیع اللہ کے مطابق ان کی بہن سے سسر فضل محمد اور ساس یاسمین کے تعلقات اچھے نہیں تھے ، گزشتہ روز دونوں نے مل کر ان کی بہن کو پھنکے سے لٹکا کر پھانسی دی اور خودکشی کا ڈرامہ رچایا ، پولیس نے مقتولہ کی ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post