سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے مدین میں طو فانی بارش نے تباہی مچادی، آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے کے ملبے سے مزید تو لاشیں نکال لی گئی ،جاں بحق افراد کی تعداد 5ہو گئی ،درجنوں گھروں کو نقصان ،مزید افراد کی لاپتہ ہونے کا خدشہ ،ریسکیو آپریشن جاری ، ریسیکو1122کے مطابق سوات کے علاقہ مدین کے گاؤں پلم میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جس میں تین افراد کی لاشیں گزشتہ رات نکال لی گئی تھی جبکہ دو افراد کی لاشیں آج ملبے سے نکال کر جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جس میں بلا نشتہ 25سال ،طفیل تین سال ،مزمل چارسال ،نیاز محمد 35،عثمان 26شامل ہیں مقامی پولیس کے مطابق 14گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور ملبے میں مزید افراد کی موجودگی کا بھی خدشہ ہے ریسکیو1122اور پولیس امدادی کارروائی میں مصروف ہیں ادھر پی ڈی ایم اے کے پریس ریلیز کے مطابق سوات کے علاقہ مدین سیلابی ریلے میں دو افراد جاں بحق ،دو لاپتہ اور ایک زخمی ہے پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو امدادی کارروائی تیز کرنے کی ہدایات جاری کردئے ۔
Discussion about this post