شکار پور (زمونگ سوات آن لائن نیوز) شکار پور کے علاقے خان پور میں روکنے پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ، تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کیا اور عوام سے کہا کہ وہ عید منائیں ،سیکیورٹی ہم فراہم کریں گے ۔ عید پر بھی قانون نافذ کرنیوالے ہائی الرٹ ، شکار پور میں بہادر اہلکاروں نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ خان پور کے علاقے میں دو خودکش بمبار نے عیدگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں پولیس اہلکاروں نے روکا ۔ ان میں ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکار پور کے علاقے خانپور میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بہترسیکیورٹی سےعید گاہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ہوئی ، کوشش کر رہے ہیں ، دہشت گردی کی جڑ تک پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام عید منائیں سیکیورٹی ہم دیں گے ۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post