مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )محسن سوات ، ریاست سوات کے اخری بادشاہ میاں گل عبدالحق جہانزیب کی 23ویں برسی سوات میں عقیدت و ا حترام سے منائی گئی ۔ اُن کی برسی کے موقع پر 14ستمبرکو سواستو ارٹ اینڈ کلچرل ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریب سے اپنے خطاب میں مقررین نے والئی سوات کی جانب سے سوات اور ریاست سوات کے عوام کے لئے کئے جانے والے کاموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ محسن سوات ۔ والئی سوات نے ریاست سوات کے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا ۔ اس موقع پر سواستو ارٹ اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے عثمان اولس یار اور فیاض ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید کی وجہ سے اس سال والئی سوات کی برسی کی بڑی تقریب منعقد نہ ہو سکی اور آئیندہ سال سے محسن سوات ، والئی سوات کا یوم پیدائش اور برسی شایاں شان اور عقیدت کے ساتھ منائی جائیگی ۔
Discussion about this post