سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں عید کے دوران ٹریفک حادثات کے دوران 6افراد جاں بحق جبکہ4زخمی ہوئے ہیں ،پولیس کے مطابق تحصیل بریکوٹ کیے علاقے غالیگے میں عید کے روز دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار نوجوان احسان اللہ ولدسمیع اللہ سکنہ غالیگے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار جلال ولد محمد اقبال سکنہ نویکلے کوٹہ شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیارمیں مسافر ہائیس گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد افتخار ولد محمد سالارخان سکنہ کوزکلے خوازہ خیلہ اور پشاور سے آئے ہوئے مہمان عطاء اللہ ولد محمد اکبرسکنہ پشاورجاں بحق جبکہ دوبچے عمر اور عبداللہ زخمی ہوئے ہیں ،تحصیل مٹہ کے علاقے بیدرہ میں جیپ اورپک اپ میں تصادم کے نتیجے میں پک اپ ڈرائیور گلاب ولد محمد غنی سکنہ بیدرہ جاں بحق ہوگیا ،مینگورہ کے نواحی علاقے جامبیل میں مسافر ہائیس گاڑی سے چھ سالہ بچہ عباس ولد عمر سیاب سکنہ جامبیل جاں بحق ہوگیا ،اسی طرح تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں سوزوکی پک اپ کھائی میں گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Discussion about this post