مہمند ایجنسی(زمونگ سوات آن لائن نیوز):تحصیل انبار کے علاقے پائے خان میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں16افرادجاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل انبار کے علاقے پائے خان میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
دھماکہ نماز جمعہ کے وقت مسجد کے قریب ہوا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں16افرادجاں بحق جبکہ 25افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیاہے۔جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے معلوم کیا جارہاہے۔دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہوا.دھماکے میں 16افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔
Discussion about this post