سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سیدو تدریسی اسپتال میں عملہ کی غفلت کی وجہ سے ایک اور شخص چل بسا ، اسپتال عملہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا ، جاں بحق ہونے والے 65سالہ کریم بخش سکنہ آسالہ خوازہ خیلہ کے بیٹے بخت روان نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو دل کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے ان کو آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں پر اسپتال کے عمر نامی خاکروب نے میرے والد کا اے سی جی کیا اور نرس مسماۃ (ب) کمرے میں سورہی تھی اور دیگر عملہ نہیں تھا جس کی وجہ سے طبی امداد نہ ملنے پر میرے والد کچھ دیر بعد چل بسے ، سیدو شریف میں ڈاکٹروں کی غفلت سے بار بار لوگوں کے جاں بحق ہونے کے خلاف تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں سیدو شریف کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسپتال عملہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ، دوسرے جانب اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مقصود نے رابطہ پر بتایا کہ نرس اور خاکروب کو معطل کردیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔
Discussion about this post