سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقے توتانو بانڈئی میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوالے کر خودکشی ۔پولیس کے مطابق 25سالہ مسماۃ(ز)زوجہ بخت محمد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوالی جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوگئی ۔ اس کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
Discussion about this post