مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مٹہ سوات آغل کنالہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کاشمولیتی تقریب منعقد ہوا ۔جس میں ناظم اعلیٰ سوات محمد علی شاہ خان‘شیرین سواتی‘آفتاب خان‘جہانگیر خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوں میں ناکام نظر آرہی ہے اور عوام ان سے مایوس ہوکر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) وعدوں کی سیاست نہیں بلکہ عملی اقدامات کررہی ہے۔ناظم اعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگوں کی روڈز ابھی تک خراب پڑے ہیں،وزیر اعلیٰ نے ہمیشہ ضلع سوات سے ذیادتی کی ہے ۔انہوں نے ہمیں بچوں کی وزارت کھیل کی وزارت دی گئی جو ہمارے سوات کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ انجئر امیر مقام واحد لیڈر ہے جو اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھا سکتے ہیں۔ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ خان نے کنالہ کیلئے10لاکھ روپے ترقیاتی سکیم اور روڈبنانے کیلئے بڑے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسفارمروں پر بورڈ لگانے والے نہیں بلکہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بڑے پراجیکٹ پربھی کسی قسم کا بورڈ نہیں لگائیں گے ۔تقریب میں خائستہ باچا‘محمدی گل‘نظر گل‘محمد گل‘علی جان‘رحمانی جان‘خیبر خان اور شیر ذادہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور ناظم اعلیٰ سوات کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
Discussion about this post