لاہور(زمونگ سوات آن لائن نیوز): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کیں پاک بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کے دوران پاکستان اور بھارت کے صحافیوں کیے مابین تلخ کلامی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی صحافی حامد میر نے بھارتی صحافی اوما شنکر سنگھ سے سوال کیا کہ اگر بھارت کی جانب سے برہان وانی کو دہشتگرد قرار دیا جا رہا ہے تو پھر بھارت میں آزادی کی تحریک چلانے والے مہاتما گاندھی اور بھگت سنگھ کو بھارت میں ہیرو کے طور کیوں پیش کیا جاتا ہے جس پر بھارتی صحافی نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے حامد میر سے تلخ کلامی شروع کی اور دونوں میں بحث چھڑ گئی۔
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل پر لائیو پروگرام کے دوران ہی بھارتی صحافی نے پاکستانی صحافی حامدمیر کے تلخ سوالات کا جواب دینے کی بجائے پاکستان پر الزام تراشی کرنا شروع کر دی جس پر حامد میر بھی بھڑک گئے اور بھارتی صحافی کو بھارت کی کشمیر میں کی جانے والی بربریت اور مظالم کر کھری کھری سنا دیں۔
Discussion about this post