سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پیرصابر شاہ نے کہاہے کہ بھڑکیں مارنے والے بھارت نے ذرا سے غلطی کی تو پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑکر ناکوں چنے چبوادیں گے،نوازشریف دہشت گردی کے خلاف اور ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ عمران خان رائے ونڈ پر حملے کے منصوبے بنارہے ہیں ، ایم ایم اے ،اے این پی اور پی ٹی آئی کی باری مکمل ہوئی اب اگلی باری مسلم لیگ ن کی ہوگی ،عمران خان ملک کی ترقی میں روڑے اٹکاکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں علانیہ طور پر کشمیری مسلمانوں کی آواز اٹھا عالم اسلام کی حقیقی نمائندگی کی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور اب وہ راہ فرار اختیار کرنے کے لئے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ،آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ کلین سویپ کریگی کیونکہ ملک کو مسلم لیگ ن ہی کی ضرورت ہے،کارکن 2018کے انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کرکے وزیراعظم نوازشریف کا پیغام عام کریں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے دمغار میں ضلعی کونسلر فیاض خان کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ارباب وسیم اور صوبیہ خان سمیت ن لیگ سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمرفاروق،یوتھ ونگ سوات کے صدر اور ضلعی کونسلرفیاض خان ،شہریارامیرزیب ،ن لیگ نوشہرہ کے صدراختیار ولی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ،صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے کہاکہ بھارت پاکستان کو زیر کرنے کے احمقانہ خواب دیکھ رہا ہے لیکن اس مہم جوئی میں اسے منہ کی کھانی پڑے گی ، جنگ ہوئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہتے ہوئی بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادے گی،انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دے کر قومی ترقی کا پہیہ چلنے دیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور افواج پاکستان ہرقسم کے حالات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر آزاد ہونے والے ملک میں عمران خان نے ناچ گانوں کو فروغ دیکر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے اور لوڈشیڈنگ چار گھنٹے تک پہنچ گئی ہے جبکہ موٹرویز بن رہی ہیں اور اب مستقبل میں بھی ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ ناراض کارکنوں کو منالیا جائے گا کیونکہ نازک وقت میں قوم کو متحد ہونا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تاریخی منصوبہ ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے لیکن دھرنوں کی سیاست سے اسے ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post