modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجدعلی کے نامناسب روئے اورسرکاری ملازمین کوہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی ،ایک ہفتے کے اندر سرکاری ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں توتالہ بند ہڑتال کرکے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے ،ان خیالات کااظہارآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر اور آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل کے صوبائی صدر محمد اسلم خان نے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایپکا کے ڈویژنل صدر محمدشاعرتاجک،ایپکا کے ضلعی صدر علی رحمن ،سب انجینئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک بشیر احمد،ایپکا ملاکنڈ کے صدرسلیم خان ،ایپکا بونیر کے صدروزیر ذادہ،ایپکا اور گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل کے میڈیا کوراڈی نیٹر محمد فیاض گل،پیرامیڈیکس کے صدر حاجی بشیر احمد ،جوڈیشری کے صدر بہرام خان ،ایپکا ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مشتاق احمد ،کلاس فور ملازمین ملاکنڈڈویژن کے صدرسید خطاب اور کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے صدر عالم خان ،پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی کونسل کے چیئرمین شاہ بابا،،ملگری استاذان کے عمران علی خان اورکوارڈی نیشن کونسل کے دیگر رہنما بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ ایم پی اے ڈاکٹر امجدعلی نے چونگئی سکول کی عمارت کی چھت کی انکوائری رپورٹ ٹھیکدار اور محکمہ کے حق میں آنے کے باجود سب انجینئر شفیق شنواری کوکرک تبدیل کردیاہے جس سے وہ شدیدذہنی دباؤ کا شکار ہوکر گردوں کا مریض بن چکا ہے جبکہ کلرک برداری کے نمائندے مشتاق احمدکو پشاور میں استحقا ق کمیٹی کے اجلاس میں رطلب کرکے ان کی بے عزتی کی او رپولیس کی مددسے باہر نکال دیا ،انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،لیکن انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم سرکاری ملازمین کو آسمانی مخلوق نہیں سمجھتے لیکن سرکاری ملازمین کو انتقام کا نشانہ بنانے کو بھی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ایم پی اے ڈاکٹر امجدعلی اب بھی ملازمین کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تحفظ اورایم پی اے ڈاکٹر امجدکا قبلہ درست نہ کرایا تو ہم صوبہ بھر کی تیس تنظیموں کا اجلاس طلب کرکے ایک ہفتہ بعد صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور ساتھ ہی پورے صوبے میں قلم چھوڑ ہڑتال کرکے سرکاری دفاتر کو تالے لگائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس ضمن میں فوری طور پر تحقیقات کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post