مینگورہ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے بے زار آچکے ہیں اور جماعت اسلامی کرپشن سے پاک اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ مینگورہ کے علاقہ بنگلہ دیش میں سابق کونسلر نثار خان اور اُن کے سینکڑوں ساتھیوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 22اور23اکتوبر کو اضاخیل پشاور میں جماعت اسلامی کی اجتماع سے ملک کی تقدید بدل جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منزل اسلامی انقلاب ہے اور اسلامی ترقی یافتہ پاکستان سے عوام کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post