ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں شوہر نے اپنی ڈیڑھ ماہ کی دلہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ، ملزم جائے واردات کے بعد فرار ہوگیا ، پولیس کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے بیراڑئی میں ملزم ارشد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی ڈیڑھ ماہ کی دلہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور جائے واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس کے مطابق اس کی مقتولہ بیٹی کی شادم ملزم سے ڈیڑھ ماہ قبل انجام پائی تھی اور اسے گھریلوں تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے ۔
Discussion about this post