کالام(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹلتان میں پینے کے پانی کے لئے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ڈاس محلہ سمیت دیگر محلوں میں پانی کی شدید قلت ہیں۔ عورتیں گھروں سے دور چشمے سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ حکومت فوری طور پر پانی کی سکیم پر کام شروع کرے ۔مظاہرین کا مطالبہ۔ سوات کے سیاحتی علاقہ وادی مٹلتان میں محلہ ڈاس کے مکینوں نے پانی کی عدم دستیابی پر وی سی نائب ناظم انجینئر سعید کی قیادت میں فارسٹ ریسٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظا ہرین نے ہاتھوں میں پانی کے برتن اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا پرانا واٹرسپلائی سکیم سیلاب میں دریا برد ہونے کے بعد ابھی تک اس کو بحال نہیں کیا جاسکاجس کی وجہ سے محلہ ڈاس سمیت اردگرد محلوں میں پانی کی شدید قلت اور مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ عورتیں گھروں سے دور چشمے میں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔وی سی نائب ناظم انجینئرسعید نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کے لئے 12لاکھ روپوں کی منظور ی ہوئی تھی اور ٹینڈر بھی ہوا تھا لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود واٹرسپلائی سکیم پر کام شروع نہ کیا جاسکاجس کی وجہ سے علاقے میں پینے کی پانی کا شدید بحران ہے عورتیں دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں لہذا حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر واٹرسپلائی سکیم پر کام کا آغاز کرکے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردے بصورت دیگر مزید احتجاج پر مجبور ہونگے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post