کالام(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کالام کے علاقہ اشورن میں ایریگیشن چینل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، زراعت کی مد میں عوام کو کروڑوں کا نقصان ، عوام کا حکام سے نوٹس کا مطالبہ، سوات کے علاقہ کالام اشور ن میں سعودی عرب کی تعاون سے یو این ڈی پی کے زیر نگرانی کروڑوں روپے کی لاگت سے تیارایریگیشن چینل ایک ماہ بعد مختلف جگہوں پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے کروڑوں کانقصان ہوا ہے اس سلسلے میں وی سی اشورن کے ناظم شاہ نظر خان، نائب ناظم محمد افضل خان ، حاجی عبدالقیوم ، ملک منجورسمیت دیگر مشران نے میڈیا کو بتایا کہ ایریگیشن چینل میں ناقص میٹریل کی استعمال کی وجہ سے مختلف جگہوں پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے ، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی طور پر چینل کو بحال کیا ہے لیکن وہ زیادہ دیر پا نہیں ہے لہذا متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ چینل مرمت کے لئے فوری اقدمات کرے بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post