سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) کالام میں علاقہ کے لوگوں نے افغانستان سے داخل ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ، جلیل ولد برہان سکنہ کنڑ افغانستان دیر کے راستے سوات میں داخل ہونے کے بعد کالام کی ایک پہاڑی میں واقع ایک گاؤں میں رات تین بجے پہنچا ، اس نے ایک گھر کے دورازے پر دستک دی اور مکینوں سے پانی اور چائے کا مطالبہ کیا ، گھر کے مکینوں نے شک پڑنے پر قریبی لوگوں کو اطلاع دی جس پر علاقہ کے لوگوں نے اس شخص کو گھیرے میں لے کر تلاشی لی، تلاشی کے بعد وہ افغانستان کا باشندہ نکلا ، اس کے ساتھ دو دوستی بم ، ایک پستول اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ، اس کے بعد اہل علاقہ نے مبینہ دہشت گردکو رسیوں سے باندھ کر صبح سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ۔
Discussion about this post