‘اب تک’ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اشعر علی کے مطابق ثناء فیصل گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد، حیدری میں اپنے شوہر کے ساتھ آئسکریم کھانے گئی تھیں، جہاں ایک 14 یا 15 سال کے لڑکے نے آٹوگراف لینے کے بعد سیلفی کی خواہش کا اظہار کیا جسے ثناء نے مسترد کردیا۔
اشعر علی کے مطابق کچھ دیر بعد وہ لڑکا دوبارہ آیا اور ثناء کو آئسکریم دینے پر اصرار کیا،کافی پس و پیش کے بعد ثناء نے مذکورہ فین سے آئسکریم لے کر کھائی، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور انھیں ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں انھیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اشعر علی کے مطابق ثناء فیصل کے شوہر کا دعویٰ ہے کہ آئسکریم مبینہ طور پر زہریلی تھی۔
ثناء فیصل کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی—۔فوٹو/ بشکریہ پروگرام ‘خفیہ’ فیس بک پیج
ثناء فیصل کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی—۔فوٹو/ بشکریہ پروگرام ‘خفیہ’ فیس بک پیج
ایس ایچ او حیدری مارکیٹ ذوالفقار کے مطابق عباسی شہید ہسپتال میں ثناء فیصل کا بیان لیا گیا، جس کے بعد واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔
‘اب تک’ نیوز کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ لڑکے کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوسکا۔
ثناء فیصل ٹی وی میزبان ہونے کے ساتھ پروڈیوسر اور مصنفہ بھی ہیں، انھوں نے کئی مختصر کہانیاں بھی لکھی ہیں۔
Discussion about this post