سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں نامعلوم درندہ صفت شخص نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے تین سالہ معصوم بچے کو بے دردی کے ساتھ تشدد کرنے کے بعد ذبح کرکے قتل کردیا ، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم نے تین سالہ پھول جیسے معصوم حسینہ ولد عمر صدیق کو گھر کے قریب ایک کھنڈر نما جگہ میں شدید تشدد کے بعد ذبح کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا ، بچے کے والد کا علاقہ میں کریانہ سٹور ہے اور بچے کے والد کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کسی قسم کی دشمنی نہیں ہے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق ملزم نے بچے کے پورے جسم پر بلیڈ سے بھی وار کئے ہیں ، غالیگے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
Discussion about this post