سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے آنجہانی مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم بلدیو کمار کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ، بلدیو کمار نے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دی تھی جس پر گزشتہ روز سنگل بنچ جسٹس اکرام اللہ خان کی عدالت میں سماعت ہوئی ، ملزم کی جانب سے ان کے وکیل میاں فہیم اکبر اور مقتول سردار سورن سنگھ کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صابر شاہ اور رشید علی ایڈووکیٹ نے دلائل دیں ، اس کے بعد عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے بلدیو کمار کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post