مٹہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدراورصوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل‘ثقافت‘میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے عمران خان کے ویژن اور پارٹی کے مشن کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کو لاہور رائیونڈ مارچ کے لئے ملاکنڈ ڈویژن سے پاکستان تحریک انصا ف کے نوجوان اور کارکن لاکھوں کے تعداد میں شرکت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لوئر دیرکو ایک روزہ دورے کے دوران تیمر گرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں آپر دیر اور لوئر دیر پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان اور پارٹی عہدیداران کثیر تعدادمیں موجود تھے۔اجلاس سے بشیر خان‘فخر الزمان اور آیاز خان نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ 30ستمبر کو رائیونڈ مارچ کیلئے محمود خان کے قیادت میں ملاکنڈ ڈویژن سے پی ٹی آئی کے نوجوانان اور کارکن بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔محمود خان نے مذید کہا کہ عمران خان کے تحریک نے عوام میں سیاسی شعور پید اکیا اور اب عوام کیلئے کھرے اور کھوٹے سیاستدانوں کی تمیز کرنا ممکن ہوا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت غلط فہمی کا شکار نہ ہو کیونکہ2018کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں کلین سویپ کریگی اورانشاء اللہ عمران خان پاکستان کا آئندہ وزیر اعظم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں مخالف سیاسی قوتوں کی ہر سازش بری طرح ناکام بنادیا ہے اور صوبے کی تعمیر وترقی اور امن کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ 30ستمبر کو پرامن احتجاجی رائیونڈ مارچ کا مقصد ملک کے خزانے سے لوٹے ہوئے دولت کو واپس کرنا اور پانامالیکس کی وضاحت کرنا ہے۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post