سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاک فوج کی جانب سے سینئر شہید صحا فی سراج الدین کیلئے بنا ئی گئی یاد گا ر کا افتتاح کر دیا گیا ، بریگیڈئر کما نڈر مینگورہ ظفر اقبال نے فضا گٹ چیک پوسٹ پر یاد گار کا افتتاح کیا اور شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی گئی ، اس مو قع پر پاک فوج کے کرنل سہیل ، میجر عدنان ، میجر ظہیر ،کیپٹن اسد ، ڈی ایس پی مینگورہ حبیب اللہ خان ، ایس ایچ او بنڑ پو لیس اسٹیشن زاہد خان ، شہید صحا فی کے فر زند ہارون سیراج ، شہید صحافی کے بھا ئی چراغ الدین ، اہلیہ خا نہ ، وی ڈی سی ممبران ، منتخب ناظمین اور معززین علا قہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔یاد گارکی افتتاحی تقریب سے بریگیڈئر کما نڈر مینگورہ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ہم اپنی شہید وں کو کبھی نہیں بھولیں گے، پاک آر می ہمیشہ اپنی شہدا ء کو یاد رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان کی بحالی میں صحا فیوں کا بڑا کلیدی کردار ساتھ رہا ہے اور صحا فی سراج الدین کی قر با نی کسی صورت رائیگاں نہیں جا ئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ شہید صحا فی سراج الدین نے اپنے قلم ہمیشہ سوات کے بہتر مفادات میں استعمال کیا ہے، جنہیں آج سے آٹھ سال قبل شہید کیا گیا ، اس مو قع پر فر زند شہید ہارو ن سراج نے اپنے خاندان کی طرف سے والد کیلئے بنا ئے گئے یاد گار پر بریگیڈئر کما نڈر مینگورہ ظفر اقبال اور پاک فوج کے تمام افسران کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی اپنی والد کی طرح سوات کے بہتر مفادات میں اپنے قلم کا استعمال کریں گے۔
خیبر پختونخوا کا موجودہ وزیراعلی محمود خان سلیکٹڈ ہونے کے باعث بے بس ہیں،ثمر ہارون بلور
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے...
Read more
Discussion about this post