ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مدین سے پندرہ سالہ لڑکی کو بہلا کر مبینہ طور پر اغواء کرے والے لڑکے کو رسالپور پولیس نے گرفتار کرکے مغوی لڑکی برآمد کر لی ، مدین پولیس کے مطابق گزشتہ روز مدین کے علاقے سے ملزم محمد شعیب سکنہ خیبرایجنسی حال مدین نے مبینہ طور پر پندرہ سالہ لڑکی مسماۃ (س) کو بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا ، تاہم دوسرے ہی روز رسالپور پولیس نے گرفتار کر لیا اور دونوں کو مدین پولیس کے حوالے کردیا جس پر مدین پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
Discussion about this post