سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں درندہ صفت کے ہاتھو ں بہمانہ طریقے سے قتل ہونے والے سات بہنوں کے بھائی 3 سال کے بچے حسنین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ، چوبیس گھنٹے سے زائد گزرنے کے باجوود بھی پولیس ملزمان تک رسائی میں کامیاب نہ ہوسکی ، تحصیل بریکوٹ کے علاقے پارڑئی میں سوات کی تاریخ کے بد ترین واقعہ میں تشدد کے بعد گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ تار جانے والے سات بہنوں کے چھوٹے بھائی تین سال کے حسنین کی نمازہ جنازہ رات کے وقت ادا کی گئی جس میں علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شریک ہوئیں ، ننھے حسنین کی تجہیز و تکفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ، اس اہم کیس میں پولیس ابھی تک نہ تو قاتل کاسراغ لگا سکی اور نہ ہی ان کا کو کچھ اندازہ ہورہا ہے کہ تفتیش کس زاویے سے کی جائے ، اس حوالے سے جب ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمین شاہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس جدید طرز سے اس کیس کی تفتیش کررہی ہے اور انشاء اللہ بہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
Discussion about this post