سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں رپوش شدت پسندوں کے گھروں کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مسمار کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسند گل مالک ولد بونیر گل ساکن برہ بانڈی اور موسی محمد ولد گل محمد ساکن گونڈ ننگولئی کے گھروں کو دہماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا دونوں شدت پسند عرصہ دراز سے روپوش ہے اور سیکورٹی اداروں دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے ، دہماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب سوات پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کی نشاندہی پر مہمند ایجنسی سے چوری کے موٹرسائیکل فروخت کرنے والے دو ڈیلروں کو بھی گرفتار کرلیاہے۔ سوات پولیس کا کہناہے کہ مہند ایجنسی کی انتظامیہ نے موٹر سائیکل ڈیلروں سے چار چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں۔
Discussion about this post