سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدراورصوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر کھیل‘ثقافت‘میوزیم وامورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ30ستمبر لاہور مارچ کا مقصد ملک سے کرپشن ‘بدعنوانی کا خاتمہ اور ملک کی سلامتی و استحکام اور بقاکیلئے جدوجہد کرنا ہے۔پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کے منفی پالیسیوں کے بدولت ملک اربوں روپے کا مقروض ہورہاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے84مٹہ سوات میں30ستمبر رائیونڈ مارچ کیلئے لائحہ عمل اور انتظامات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ تقریب میں تحصیل مٹہ کے ناظم عبد اللہ خان‘نائب ناظم محمد حکیم خان‘ڈسٹرکٹ کونسلر ز اور تحصیل کونسلرز کے علاوہ حلقہ پی کے 84مٹہ سوات کے کارکن ونوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔محمود خان نے اس موقع پر مذید کہا کہ عمران خان کی سیاست کا بنیادی مقصد ملک کے خزانے کو لوٹنے والوں سے دولت واپس لانا ہے ۔رائیونڈ مارچ پرامن احتجاجی جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے سلامتی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنے پارٹی کے قائد عمران خان کے ہر حکم پرلبیک کہیں گے۔محمود خان نے مذید کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں چوروں اور لٹیروں نے بے دردی سے ملک کو لوٹ لیااورکسی نے ملک اور عوام کی مفاد کی خاطر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پی کے84کے کارکنان اور نوجوانان توقع سے ذیادہ رائیونڈ مارچ کے قافلے میں شریک ہوں گے۔صوبائی وزیر محمود خان نے پی ٹی آئی کے قافلوں میں شریک افراد کو ہدایت کی کہ اپنے ساتھ کپڑوں‘پانی اور دیگر سامان کا بندوبست کریں تاکہ دھرنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہے۔تقریب میں ضلعی کونسلرز‘تحصیل کونسلرز‘کارکنوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں رائیونڈ مارچ کیلئے جانے کا اعلان کیا۔
Discussion about this post