سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )پاک فوج کے زیر انتظام معاشرے میں شدت پسندی کے رجحا نات اور میلانات کے خاتمے کیلئے مالاکنڈڈویژن کے 62 نوجوانو ں کی مشال کیر سنٹرپیتھام، سوات میں تربیت کامیابی سے مکمل ۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ۔تقریب پیتھام،سوات میں مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی جس میں 62نوجوانوں نے تربیت حاصل کی ۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈآرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور تھے۔ ان کے علاوہ ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن اختر حیات ، ڈی پی سوات سیلم مروت، بریگیڈز کمانڈرز ،سول اور فوجی افسران کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس تقریب کا مقصد پاک فوج کے زیر انتظام مشال کیر سنٹر کی پیشہ وارانہ تربیت کی مثبت کاروائیوں کو اجاگر کرنا تھا۔مشال کیر سنٹر نے مالاکنڈ ڈویژن کے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ تقریب کے دوران نوجوانوں نے حب الوطنی سے سرشار تقاریرکیں،ملی نغمے اور خاکے بھی پیش کئے ۔ تقریب کے آخر میں میجر جنرل آصف غفور نے پیشہ وارانہ تربیت میں اعلی کارگردگی کامظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔
مشال کیر سنٹر پاک فوج کے زیر انتظام ایک ایسا ادارہ ہے جس میں بے ہنراوربے روزگارمالاکنڈڈویژن کے نوجوانو ں کو پیشہ وار نہ تربیت دیکر انکو ہنر مندبنایا جاتا ہے۔ اس سنٹر میں کارپینٹر ، کھڈی ، سلائی ،زراعت ، الیکٹرک اور ویلڈنگ کا ہنرسکھایا جاتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے پاک فوج کی اس خصوصی کاوش کو خوب سراہا اورپاک فوج اور میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا۔
Discussion about this post