نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ضلع کونسل سوات کا اجلاس ، مرکز اور صوبے کے مابین جاری اختلافات ختم کرکے بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا ، 2013 ایکٹ بہترین نظام ہے لیکن کاغذات کی حد تک محدود ہے ، پارڑئی میں تین سالہ بچے کے بہیمانہ قتل کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی ، ضلع کونسل سوات کا اجلاس جرگہ ہال سیدو شریف میں زیر صدارت پریذائڈیگ افیسر / ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اور بلوچستان کے ضلع لورا لائی کے ناظم شمس حمزہ ، تحصیل ناظم لورا لائی نعمت اللہ سمیت بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بخت ناز ، فیروز شاہ ایڈووکیٹ ، سید باچا حسین ، ثناء اللہ فاروقی ، اکرام اللہ خان ، عبدلمالک ، نثار احمد خان ، ملک اقبال خان ، فضل معبود ، حیدر علی ، ارشاد خان ، رفیق الرحمن اور اقلیتی رکن پروفیسر رادی شام نے بلوچستان سے آئے ہوئے وفد کو خوش آمدید کہا اور اپنی یونین کونسلوں کے مسائل پر بحث کی ، اراکین نے کہا کہ مرکز اور صوبے آپس کے تعلقات بہتر بنائے تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکے ، اس موقع پر پارڑئی میں تین سالہ بچے طفیل حسین کے قتل کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی اور تین دن کے اندر اندر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ، اس موقع پر یو سی اوڈیگرام میں 15 کنال اراضی NGO (این جی او )کے قبضے سے واگذار کرانے کیلئے بھی قرار داد منظور کی گئی ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں کے وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ 2013 کا بلدیاتی نظام بہترین نظام ہے لیکن یہ کتابوں تک محدود ہے اگر اسے عملی جامہ پہنا یا جائے تو اس سے بہت اچھے نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکز صوبے اور صوبہ مرکز جبکہ ضلع صوبے سے ناراض اور شاکی ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل حل نہیں ہوررہے اور کونسل اراکین بھی مشکلات سے دوچار ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کئی ایک آزمائشوں سے ہوکر گذر ا ہے لیکن مرکز اور صوبے کی حکومت نے سوات سے مناسب تعاون نہیں کیا ، ضلع لورا لائی کے ناظم شمس حمزہ اور تحصیل ناظم نعمت اللہ نے ضلع کونسل کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان میں انہیں نہ اختیارات ملے ہیں اور نہ ہی انہیں مراعات اور گاڑیاں ملی ہیں جسکی وجہ سے وہاں پر بلدیاتی نظام عوامی اعتماد پر پورا نہیں اتررہا ہے ، اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس نظام کی کامیابی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post