مینگورہ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)عوام کو صحت کے سہولیات دینا صوبائی حکومت کے اولین ترجیح،ڈاکٹر امجد،انجمن تحفظ ماحولیات (ای پی ایس ) کے زیر اہتمام تحصیل بریکوٹ میں صحت کے حوالے سے ورکشاپ منعقد ہوا۔جس میں علاقہ ناظمیں ،سیاسی و سماجی شخصیات ،عوام ا ور محکمہ صحت تحصیل بریکوٹ کے عملے نے کثیر میں تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ میں محکمہ صحت کے عملے نے تحصیل بریکوٹ میں پائی جانے والی مختلف بیماریوں کے اثرات اور روک تھام پر روشنی ڈالی محکمہ صحت کے ڈاکٹروں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال میں ذیادہ تر ملیریا،بخار،قے دست اور یرقان کے مریض اتے ہیں جس میں بڑی تعداد بچوں کی ہیں ،جو غیر معیاری خوراک یعنی پاپڑ ،چیپس او ر دیگر اشیاء خوردنوش سے پیلتی ہیں جبکہ اجلاس کے شرکاء نے و اٹر سپلائی پائپ گندے نالوں میں گزرنے سے پینے کے پانی میں گندے پانی شامل ہونے سے بیماریاں پیلنی کی سب سے بڑی سبب بننے پر بحث کی ۔ جبکہ ڈاکٹروں نے عوام پر زوردیا کہ پینے سے پہلے ضرورپانی ابھالے۔اجلاس میں ممبر صوابائی اسمبلی ڈاکٹر امجد نے کہا کہ امراض کے روک تھام کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے عوام پر زوردیا کہ اپنے بچوں کو پولیوں قطرے پیلانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں ورنہ ایسا نہ ہوکہ یہ کوتاہی اپ کے بچے کو ہمیشہ کیلئے معذور نہ بنائے ،انھوں مزید کہا کہ عوام کو صحت کے سہولیات صوبائی حکومت کے اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت نے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز بھرتی کرکے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی کمی دور کی ہے انھوں نے سوات میں ای پی ایس کے ہر سطح پر جاری کاموں کو سراہا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post