سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پشتو ڈراموں کے مشہور مزاحیہ اداکار فضل رحمان عرف سیلئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، مرحوم کی نمازہ جنازہ کانوجو شہید بابا میں ادا کردی گئی ، جمعرات کے روز پشتو ڈراموں کے مشہور ادا کار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، مرحوم سوات کے علاقے کانجوں سے تعلق رکھتے تھے اور عرصہ دراز سے اداکاری کے فن سے وابستہ رہے ، موصوف نے بے شمار پشتو سی ڈی ڈراموں میں ا پنے فن کے جوہر دکھائے جبکہ ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا ، سلیئی اپنی مزاحیہ اداکاری کے باعث پورے صوبے جانے پہچانے جاتے تھے ، ان کی مشہور ڈرامہ سیریز ’’غوبل دہ خواخی انگور ‘‘ نے لوگوں کو خوب ہنسایا جس میں انہوں نے ساس کا کردار ادا کیا ، ان کی نمازہ جنازہ کانجو شہید بابا میں ادا کردی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post