کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام)معیار ی اوربا مقصد تعلیم حا صل کر نے والے طلبہ ہی مستقبل میں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر ستکے ہیں ، جد ید تعلیم کے حصول کے سا تھ دینی علوم ہی انسا نیت کی راہ دکھا تے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز گور نمنٹ ڈاکٹر خان شہید ڈگر کا لج کبل کے پر نسپل کر یم اللہ نے تقسیم انعا مات کے موقع پر تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پرپر وفیسر مکمیل خان ، پر و فیسر سید عفور اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ، تقریب کے دوران طلبہ نے مختلف قسم کے خا کے ملی نغمے اور تقار یر پیش کیں ، اس موقع پر پو زیشن ہولڈر طلبہ عا بد علی خان ، میا ں گل رحما ن، مصطفیٰ کمال ، واجد علی خان ، محمد ایوب ، ابرار احمد ، حضرت حسین نقد ی اور انعا مات تقسیم کئے ۔مقر رین نے تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ اپنی زیا دہ تر توجہ پڑھا ئی پر دو تا کہ مستقبل میں اپنے ملک وقوم کی بے لو ث خد مت کیلئے کمر بستہ ہو جا ئیں ۔ تقریب میں دیکھا گیا کہ زیا دہ تر طلبہ کر سیا ں نہ ہو نے کی وجہ فر ش بیٹھے ہو ئے تھے جو کہ منتخب نما ئندوں کیلئے لمحہ فکر یہ ہے ۔ ذرائع کے مطا بق اس پرو گر ام کیلئے ایم پی اے محب اللہ خان کو خصو صی دعوت دی گئی تھی لیکن رائیونڈ مارچ اور سیا سی سر گر میو ں کی وجہ سے وہ طلبہ کے داد رسی کیلئے نہیں آئے جس کی وجہ سے طلبہ میں کا فی ما یو سی نظر آئی ۔
Discussion about this post