بٹ خیلہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) پلئی شیر خانہ میں ایک شخص نے مبینہ گھریلوے ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر ایک بیٹی سمیت تین بچوں کو قتل کرکے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ ملاکنڈ لیویز نے مقدہ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔ لیویز رپورٹ اور مقتولین کے رشتہ داروں کے مطابق موضع پلئی شیر خانہ کے راج ولی ولد علی بہادر کا اپنی بیوی کے ساتھ گزشتہ تین مہینے سے تنازعہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے بیوی میکے میں تھی گزشتہ رات راج ولی نے مبینہ حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں موجود چودہ سالہ بیٹی منیبہ، بیٹے اسماعیل (12 سال)اور امتیاز (13 سال ) کوبندوق سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد ازاں خو د بھی خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا ، ملاکنڈ لیویز نے اس دلخراش واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post