مینگورہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) ایس آر ایس پی کے تعاون سے سی ڈی ایل ڈی سوات کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ کی تین روزہ ٹریننگ اختتام پذیر ، تقسیم سرٹیفیکیٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سوات بشیر احمد ،پروگرام افیسر بہار احمد ، سید رحیم ،ضلعی کونسلر فضل معبودا ور دیگر نے نے کہا کہ بلدیاتی نظام گھر کی دہلیز پر مسائل کے حل کیلئے قائم کیا گیا ہے ،ویلج کونسل کے ناظمین اپنے علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ مسائلا ورمشکلات چونکہ زیادہ ہیں لیکن اگرہم کوشش کر یں تو یہ مسائل کم ہوسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی اور علاقے کی صفائی کیلئے ہم سب کو مل کام کرنا ہوگا ، اس موقع پر ٹریننگ مکمل کرنے والے بلدیاتی نمائندوں سر ٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے ۔
Discussion about this post