ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں بے دردی کے ساتھ قتل ہونے والے تین سالہ معصوم حسنین کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، چند روز قبل تین سالہ سے کم عمر کے حسنین کو نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد اسے بے دردی سے ذبح کرکے قتل کیا تھا ،بچے کی تصویر ’’حسنین کو انصاف کون دے گا ؟‘‘ ان الفاظ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس وقت سب ذیادہ شیئر کی جارہی ہے ، پولیس کے مطابق ماہرین پر مشتمل تفتیشی افسران قتل کی اس دردناک واردات کی تفتیش میں دن رات مصروف ہیں اور جلد ہی قاتلوں کا سراغ مل لیا جائے گا ۔
Discussion about this post