مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)انٹی کارلفٹنگ سیل کے انچارج سب انسپکٹرمحمدعمر خا ن نے کہاہے کہ سوات میں چوری کی گاڑیوں کا سدباب کرنے کیلئے سیل بڑے سائنٹفک طریقے سے گاڑیوں کی چیکنگ کررہاہے جس کے دورا ن اب تک چوری کی سینکڑوں گاڑیاں پکڑی جاچکی ہیں جنہیں قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد اصل مالکوں کے حوالے کردیا گیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس نے ڈویژن بھر میں چوری کی گاڑیوں کو پکڑنے اورگاڑیوں کی چوری کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے کمپیوٹر ائزڈطریقہ اپنالیا ہے جس کے تحت بڑی آسانی سے چوری کی گاڑیو ں کا پتہ لگایاجاتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم بڑے مہذب اندازمیں مشکوک گاڑیوں کو روک کر ان کی چیکنگ کرتی ہے اورجو گاڑی غیر قانونی یا چوری کی ہو اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتی ہے اوریہ سلسلہ چوری کی گاڑیوں کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گا ،انہوں نے کہاکہ ظاہری بات ہے کہ گاڑیاں چوری کرنا ایک جرم ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان گاڑیوں کو بڑی وارداتوں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لہٰذہ محکمہ پولیس نے اس سلسلے کو رکواناوقت کا اہم ترین تقاضا قراردیا اور اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھاناشروع کردئے جو کہ تاحال جاری ہے اور جاری رہے گا ،انہوں نے کہاکہ چوری کی گاڑیوں کے مکمل خاتمہ تک ہمیں عوام اور خصوصاََ میڈیا کے تعاؤن کی اشد ضرورت ہے لہٰذہ انہیں کہیں بھی کوئی مشکوک گاڑی نظر آئے تو اس کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ اس کیخلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
Discussion about this post