کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام)کبل یونین کونسل بر آ باخیل میںPTI کو شدید دھچکا منتخب جنر ل کونسلر عمر گل اپنے خاندان اور ساتھیو ں سمیت عوامی نیشنل پار ٹی میں شامل عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کے خادم اور نما ئیندہ جماعت ہے صوبے میں اگر پختون قوم کے کوئی خیر خواہ ہے تو وہ صرف ANP ہے پنجاب کے سیاست کرنے والے کھبی بھی پختون قو م کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ایوب خان اشا ڑ ے، ضلعی صدر شیر شاہ خان ، سابقہ ایم پی اے وقار احمد خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے رحمت علی خان ، ابراہیم دیولئی ، حیدر علی شاہ ، امانی گل ، سعید خان، صبور خان ، یوتھ صدر ظہور احمد خان اور دیگر نے کبل پختون خواہ ہاؤ س حجرہ امانی گل میں ایک بڑی شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہو ں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کا رکنان اور مشران نے قر بانیا ں دے کر سوات کو امن کا گہوارا بنا دیا مو جود صوبائی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ڈا کٹر امجد اپنے زبان کو لگام دے عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد کے پالیسی پر عمل پیرا ہے پر ویز خٹک کھبی ایکسپریس ہائی وے اور کھبی مو ٹر وے کا افتتاح کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ ایکسپریس وے تو چھوڑو پر ویز خٹک ہائی وے بنا ؤ لیکن پختون قوم کیلئے کچھ کر و انہو ں نے اب تک ایک سڑک کو بھی تعمیر نہیں کیا صوبائی حکومت کے غلط پالیسیو ں کے وجہ سے تیرہ ہزار طلباء دا خلو ں سے محروم ہیں ان کے غلط پالیسیو ں کے وجہ سے پختون قوم شدید کشمش اور مختلف قسم کے مسائل و مشکلات سے دو چار ہیں دھر نو ں کے سیاست کر نے والوں نے خزانہ کو خالی کر دیا اور صوبے کے وسائل دھر نو ں پر خرچ کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ اب پختون قوم بیدار ہو چکے ہیں اسلئے حکومت اور اقتدار کے جماعت کو چھو ڑ کر پختون قوم کے جماعت ANP میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں انہو ں نے حاجی فضل مو لا کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آ پ کے آ نے یا جا نے سے ANP پر کو ئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پختون قوم نے آ ج فیصلہ کیا ہے کہ قوم، ملک اور اس مٹی کے مسائل اور مشکلات حل کر نے اور پختو نو ں سے محبت رکھنے والے جماعت صرف ANP ہے اس مو قع پر منتخب جنرل کونسلر عمرگل اپنے خاندان اور سینکڑو ں ساتھیو ں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو کر با قاعدہ اعلان کیا ۔
Discussion about this post