modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات (مراد علی خان سے)سوات کے علاقے پارڑئی میں تین سالہ بچے حسنین کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،بچے کا قاتل بھی 12سالہ بچہ نکلا،پتنگ کے بہلا کرحسنین کو دیوار سےگرادیا ،بے ہوش ہونے پر بلیڈ خرید کرگلہ اور اعضا کاٹ دئیے،ملزم بچے کوپولیس نے میڈیا کے سامنے پیش کردیا ،ملزم بچے نے اعتراف جرم کرلیا ،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتہ قبل تحصیل بریکوٹ کے علاقے پارڑئی میں تین سالہ بچے حسنین کےلرزہ خیز قتل پر ماہر تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی،ہر سطح پر تفتیش کرنے کےبعد ہمیں کوئی سراغ نہ ملا ڈی پی او نے کہاکہ ہر سطح پر تفتیش کرنے کےبعد ہمیں قاتلوں تک کوئی سراغ نہ ملاانہوں نے کہاکہ پولیس نے بالآخر پہلے اطلاع دینے والے بچے بارہ سالہ حمزہ سے ابتدائی تفتیش کی اور بعدازاں عمائدین اور بڑے بھائی نادرشاہ سے تفتیش کروایا تو بچے نے چھ روز بعد ہی راز اگل دیا،انہوں نے کہاکہ ابتدائی تفتیش میں مقتول بچے حسنین نے گھر سے پتنگ لیکر باہر گلی میں نکلا تو کسی بچے نے اس سے پتنگ چھین لیا جس پرملزم نے حسنین کو دوسرا پتنگ دینے پر ورغلا کر کھنڈر میں لے جایا گیا جہاں پر دیوارپر بچے کو بٹھا کر نیچے گرادیا ، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا ،بعدازاں ملزم حمزہ نے بلیڈخرید کر حسنین کو ذبح کرنے سمیت اس کے پورے جسم کو کاٹ ڈالا،ملزم بچے حمزہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تو اس کے چہرے پر ندامت اور خوف کے کوئی آثار نہ تھے اور برملا تین سالہ حسنین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیااور کہاکہ میں نے حسنین کے والد سے ڈور خریدی تھی جس نے تین سو کے بجائے پانچ سو میں دی تھی جس کا مجھے دکھ تھا اسی وجہ سے تین سالہ حسنین کو پتنگ دینے کے بہانے لے جاکر گراردیا اور بعد ازاں بلیڈلاکر اسے ذبح کردیا اور اعضابھی بلیڈ سے کاٹے، اس موقع پر ملزم کے بڑے بھائی نادرشاہ نے بھی میڈیا کے سامنے اپنے بھائی کی جانب سے قتل کا اعتراف کرلیا ،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ،اس موقع پر ڈی پی سوا ت نے بتایا کہ ابھی تفتیش کا مرحلہ مکمل نہیں بلکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post