طورخم (زمونگ سوات آن لائن نیوز)طورخم بارڈر پر افغان ٹرانسپورز کو سفری دستا ویزات مکمل کرنے کے لیے مدت بڑھا دی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان بارڈر پر تجارت کے غرض سے آمدورفت کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سفری دستا ویزات مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی گئی ٗٹرانسپورٹرز کو دستا ویزات نامکمل ہونے پر گزشتہ روز رات کو روکا گیا تھا جس کے بعد حکام نے ٹرانسپو رٹرز کو ایک ماہ کی مہلت دی۔30اکتوبر کے بعد نا مکمل سفر دستا ویزات پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
ہم دوستی ہی نبھاتے رہ گئے اورپاک افغان سرحد پر ایک بار پھر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا
اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز)پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے متصل افغانستان کے صوبہ قندہار میں پاکستانی ٹرکوں پر افغان...
Read more
Discussion about this post