اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا خود استقبال کیا۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر نوازشریف استقبال کیلئے خود دروازے پر کھڑے رہے اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق ،مولانا فضل الرحمن ، ڈاکٹر فاروق ستار،اعتزاز احسن ،بلاول بھٹو، محمود اچکزئی ،آفتاب شیرپاؤ ،غلام احمد بلور سمیت دیگر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور ان کیساتھ مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کرتے رہے۔وزیراعظم خوشگوار موڈ میں تھے۔اجلاس میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی اسلام آباد پہنچے اور ان کا استقبال وزیر اعظم نواز شریف نے کیا۔ وزیراعظم کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کھڑے تھے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اس اقدام کو سیاسی جماعتوں اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کا موجودہ وزیراعلی محمود خان سلیکٹڈ ہونے کے باعث بے بس ہیں،ثمر ہارون بلور
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے...
Read more
Discussion about this post