اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز) معروف ٹیکنالوجی ٹیسٹنگ بلاگر ، ویڈیو لاگر نے آئی فون سیون کی مضبوطی جانچنے کے لئے اس کو عجیب و غریب طریقے سے چیک کیا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے اس جدید ترین سمارٹ فون کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے نیچے پھینک دیا ۔ مگر نتائج انتہائی غیر متوقع رہے۔ یوٹیوب صارف ٹیک ریکس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اسے برج الخلیفہ کی 148 ویں منزل سے اپنا جیٹ بلیک آئی فون 7 پلس نیچے پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس فون کو ریلنگ سے نیچے پھینکا گیا، جس کے بعد یہ 2717فٹ نیچے جا گرا۔
جب فون گرا تو ٹیک ریکس نے جی پی ایس لوکیشن فیچر سے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ ٹیک ریکس نے فائنڈ مائی فون کے ذریعے فون ڈھونڈنا چاہا مگر اس کا فون بند جا رہا تھا۔اس کا مطلب ہے کہ اوپر سے گرنے کے بعد آئی فون 7 مکمل طور پر ٹوٹ گیا اور چلنے کے قابل ہی نہ رہا، نہ ہی یہ ٹیک ریکس کو ملا۔ٹیک ریکس کا بھی یہی کہنا تھا کہ فون کا بند ہونا اس بات کی نشانی ہے کہ وہ گر کر ٹوٹ گیا ہوگا۔واضح رہے کہ آئی فون کی جانب سے حال ہی میں آئی فون سیون لانچ کیا گیا ہے جس کے بعد مختلف طریقوں سے اس کے فیچرز کو ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
Discussion about this post