مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)اصلاحی امن کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتمام انڈیا کے خلاف جلسہ ، ریلی ، وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش ، پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم ، پاک فوج اور پولیس زندہ باد کی نعرے بازی ، گزشتہ روز اصلاحی امن کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین حاجی زبیر خان کے زیر اہتمام انکی رہائش گاہ پر ہندوستان کے خلاف جلسہ منعقد کیا گیا جس کے بعد ریلی نکالی گئی ، جس میں پاک فوج اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حاجی زبیر خان ، حاجی سیف الملوک ، آمانکوٹ فیض آباد کے ضلع کونسلر محمد ارشاد خان ، ناظم کونسلر اتحاد کے صدر شعیب خان ، امیر حمزہ ، شاہ ولی خان ، عبدالقیوم ، جنرل سیکرٹری فضل احد اور دیگر نے کہا کہ 1965 ، 1971میں سوات کے عوام نے ملک کیلئے جو قربانیاں دی تھی ، ہم اب اس سے بڑھ کر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ، مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہم محب وطن ہیں ، پاک آرمی ، بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے ، مقررین نے کہا کہ مسلمانوں نے کفار پر ایک ہزار سال تک حکمرانی کی ہے ، اس موقع پر حاجی زبیر کی رہائش گاہ سے لیکر نشاط چوک تک ریلی نکالی گئی ، جلسہ اور ریلی کے انعقاد پر شرکاء نے حاجی زبیر کا شکریہ ادا کیا ۔
Discussion about this post