کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی 10اکتوبر کو PK-82سے سرخ انقلا ب کا آغاز کرینگے موجودہ حکومت نے اپنا اقتدار صرف دھرنوں میں گزار دیا ان کو پختون قوم کے مسائل ومشکلات کی کوئی پروا نہیں ANPنے اپنے مختصر اقتدار کے دوران سینکڑوں سکول، کالجزاور درجنوں یو نیورسٹیاں قائم کر کے پختون قوم کی مستقبل کو ہا تھ قلم دے کر تعلیمی میدان میں انقلا ب بر پا کیا تھا لیکن آج موجودہ حکومت کے دھرنوں میں مصروفیات کے وجہ سے خیبر پختونخواہ مسائل ومشکلات سے دوچار ہے ۔ 10اکتوبر کو عوامی نیشنل پارٹی PK-82میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کر کے ثابت کرینگے کہ پختون قوم کی نمائندہ جماعت صرف ANPہے جس سے مرکزی قائدین ، صوبائی قائدین سمیت ضلع قیادت خطاب کرینگے ANP کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی شرکت بھی متوقع ہے ان خیا لات کا اظہار ANPکے مر کزی رہنما خان نواب ، سابق MPAوقار خان ، ضلعی رہنما ابراہیم دیولئی، صوبہ سندھ کے رہنما نور الا سلام صافی ،پرویز خان ، عبد المالک ، شاہ سید ، محمود خان ، شوکت خان ، عدالت خان ، عطاء اللہ جان ، حیدر علی شاہ ، معراج علی سید ثناء اللہ شاہ اور دیگر نے گذشتہ روز خانواب کے رہائش گاہ کھتیاڑ میں 10اکتوبر کو ہونے والا PK-82کے طح پر ورکر کنونشن کو حتمی شکل دینے کے حوالے منعقدہ کارکنان اور عہدہ داران کہ ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کے نظریں ANPپر ہے اور پختون قوم میں شعور بھی بیدار ہو چکے ہیں اور لوگوں نے تسلیم بھی کیا ہے کہ واحد ANPہی پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہے ANPکے کارکنان اور مشران نے صرف اس مٹی اور اس قوم کے خا طر قربانیاں دے کر امن قائم کرنے میں اپنا کر دار ادا کیا مقررین نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں 10اکتوبر کو ہونے والا ورکر کنونشن کامیاب کر نا ہو گا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post