سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کہا ہے کہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے ۔اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان وژن کے تحت ملک میں حقیقی اسلامی تبدیلی لائیں گے ۔ اضاخیل اجتماع عام میں سوات سے ہزاروں مرد و خواتین شرکت کرینگے۔ضلع بھر میں تیاریاں عروج پر ہیں ۔کارکنان اجتماع کا پیغام گھر گھر اور ہر فردتک پہنچائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ۲۲، ۲۳ اکتوبر صوبائی اجتماع عام کے حوالے ٹال ،دردیال ،دیولئی اور کبل میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماعات سے امیر جماعت اسلامی پی کے 83مظفر خان ایڈوکیٹ، تحصیل کونسلر ڈاکٹر لطف اللہ ، زون پی کے 82کے نائب امیر انعام الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ عوام دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں اور جماعت اسلامی سے امیدیں وابستہ کئے ہیں انشاء اللہ عوامی طاقت سے بر سراقتدار آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
Discussion about this post