سوات ( زمونگ سوا ت ڈاٹ کام ) ڈھائی سالہ بچے کے قاتل کو ڈی آر سی سوات کے سامنے پیش کردیا ، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں بارہ سالہ حمزہ کو ملزم قرار دے دیا گیا ، ڈھائی سالہ بچے حسنین کے قاتل بارہ سالہ حمزہ کو آج ڈی آر سی ( ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل ) کے دفتر مینگورہ میں پیش کردیا ، جس میں ڈی آر سی کے ممبران اور عمائدین علاقہ نے قاتل بچے سے مختلف زاویوں سے سوالات کئے ، اس کے علاوہ پولیس اور تمام گواہوں سے بھی مختلف سوالات کئے ، اس کا جائزہ لیا ۔ تمام سوالات اور گواہوں کے سننے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ملزم حمزہ ہی اصل مجرم اور بچے کا قاتل ہے ، اس موقع پر ڈی آر سی کے ممبران نے تفتیش کا سلسلہ جاری رکھنے اور مزید شواہد اکھٹے کرنے کی تجوید بھی دے دی ۔
Discussion about this post