ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) کالام کے علاقہ اشورن کے جنگل میں آگ لگ گئی ، آگ پھیلنے کی وجہ سے سینکڑوں درخت جل کر راکھ ہوگئے ، مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کی شام کو اشورن کے جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس نے باقی جنگل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، پیر کو آگ فارسٹ اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے قابو سے باہر ہوگئی اور دیار کے سینکڑوں قیمیتی اور پرانے درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات اور مقامی لوگ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن آگ پھیلتی جارہی ہے ۔
Discussion about this post