سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں اضاخیل اجتماع عام کے سلسلے میں ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم تیز۔امیرجماعت اسلامی ضلع ڈاکٹر فضل سبحان کی قیادت میں وفد نے مینگورہ سٹی کے تاجر برادری کو ۲۲، ۲۳اکتوبر اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی اور دعوتی پمفلٹ تقسیم کی۔ وفد میں قیم ضلع حافظ اسراراحمد ، امیر زون حافظ بخت امین ایڈوکیٹ، تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی ، جے آئی یوتھ سوات کے صدر محمد زادہ ، سابق ایس پی نوید اقبال سمیت بڑی تعداد میں کارکنان جماعت شامل تھے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر ضلع ڈاکٹر فضل سبحان نے کہا کہ ضلع بھر میں اجتماع عام کی دعوت کے سلسلے میں ڈور ٹو ڈوردعوتی مہم تیزی سے جاری ہے ۔ان شاء اللہ لاکھوں افراد تک دعوت اور ہزاروں مرد و خواتین اجتماع عام میں شریک کروائیں گے ۔
Discussion about this post