سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ مانیار میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو نا چاقی پر خودکشی کی کوشش کی ، پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر مسماۃ (ر) زوجہ یوسف نے زہریلی دوا لے کر اقدام خودکشی کیا جن کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ، دوسرے واقعہ میں سوات کے علاقہ نا گو ہا شموزئی میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی ، پولیس کے مطابق مہرین دختر فضل الرحمن سڑ ک کے کنارے جارہی تھی کہ ایک تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی ، بچی کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے موٹر کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ، تیسرے واقعہ میں تحصیل بریکوٹ کے علاقہ نا گوہا میں گھاس کاٹنے والا شخص پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگیا ، کریم اللہ گھاس کاٹنے کے لئے قریبی پہاڑی پر گر گیا تھا جہاں پاؤں پھسلنے سے پہاڑی پر نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا ، زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
Discussion about this post