سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سابق امیر جماعت اسلامی ضلع سوات و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہاکہ اضاخیل اجتماع عام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ سراج الحق کی قیادت میں حقیقی اور پائیدار اسلامی انقلاب کے لئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیجئے۔جماعت اسلامی ہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سو اکچھ نہیں دیا ۔ان شاء اللہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے۔ ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آکر عوامی مسائل دہلیز پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ۲۲، ۲۳ اکتوبر اضاخیل اجتماع عام اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسلام پسنداور محب وطن عوام اجتماع میں بھرپورشرکت کریں۔
Discussion about this post