ADVERTISEMENT
کراچی۔ 5 اکتوبر (زمونگ سوات آن لائن نیوز) سال 2014ء میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی اداکار شان کی فلم ”آپریشن 021“ دوبارہ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم آپریشن زیرو ٹو ون نے اوسط درجے کا بزنس کیا تھا تاہم ناقدین نے اسے اچھی فلم قرار دیا تھا۔ فلم کی کہانی منفرد اور اداکاروں نے خوب انصاف کیا ہے۔
فلمساز جامی نے فلم کی دوبارہ نمائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اس اچھی فلم کو 2014ء میں نہیں دیکھا ان کے پاس ایک اور موقع ہے کہ وہ یہ فلم دیکھیں اور اپنی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کریں ۔ فلم آپریشن 021 لکس سٹائل ایوارڈز کی بیسٹ فلم کی کیٹیگری کے لئے نامزد ہوئی تھی تاہم ایوارڈ فلم ” مور“ لے گئی تھی۔
Discussion about this post